تلنگانہ:لکچررکی ڈانٹ پر ایم ٹیک کے طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد: ایم ٹیک کا طالب علم، جو تین دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا، کی لاش اتوار کی صبح تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے مٹ پلی کی ایس آر ایس پی نہر میں پائی گئی۔

حیدرآباد کا رہنے والا سری کانت سنگاریڈی جے این ٹی یو کالج میں ایم ٹیک کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ حال ہی میں، اسے لیکچرر نے دوسرے طلباء کے سامنے اس کی بہتر تعلیم نہ کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس کے بعد وہ گھر چلاگیا۔اسی رات وہ گھر سے لاپتہ ہو گیا۔

اس کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔نہر میں لاش ملنے پر مقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تصدیق کی کہ یہ سریکانت کی لاش ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *