تلنگانہ:کار درخت سے ٹکراگئی۔دو افرادزخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے بوگارم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کاردرخت سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت روی اوررامو کے طورپر کی گئی ہے جو بالانگر کے رہنے والے ہیں۔

اس حادثہ میں کار کوشدید نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی کیسرا پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

یہ افرادبوگارم سے کیسرا کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔مقامی افرادنے کہاکہ تیزرفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *