حیدرآباد: گورنمنٹ پرائمری اسکول منـڈی میر عالم (بہادرپورہ منـڈل 1 ) میں سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ جناب پومیانائک ڈپٹی ایجو کیشنل آفیسر بہادرپورہ زون نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے طلباء کی ہمہ جہتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے طلباء کو چاہئے کہ وہ تعلیم کیساتھ اپنے میں ڈسپلن پیدا کریں اور جستجو ولگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں صدر معلمہ محترمہ صالحہ سلطانہ نے صدارت کی اور تعلیمی عہدیدارں ‘ طلباء وطالبات اور سرپرستوں کا خیر مقدم کیا ۔
معلمہ رخسانہ روحی نے کاروائی چلائی معلمات محترمہ وحیدہ بیگم اورمحترمہ نزہت صغریٰ نے انتظامات میں حصہ لیاجناب کے ہری نارائنا ڈپٹی آئی او ایس بہادرپورہ 1 نے سالانہ جلسہ کے انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جلسوں سے طلباء کی ہمت افزائی ہوتی ہے انہوں نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں کئی طلباء مختلف انداز میں ماہرانہ صلاحیت رکھتے ہیں ان خوبیوں کو تلاش کرکے ہم ان کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ طلباء مکمل دلچسپی کیساتھ تعلیم حاصل کریں جناب محمد خلیل الدین ڈپٹی آئی او ایس بہادر پورہ منڈل 2 نے طلباء وطالبات کو وقت پر اسکول آنے اور یونیفارم بھی روزانہ پہننے کی تلقین کرتے ہوۓ کہا کہ روزانہ صبح سویرے اٹھنے کی عادت ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اسکول سے حاصل سے ہوتی ہے لیکن تربیت کی ذمہ داری والدین پر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ بھی طلباء کی تربیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہی ہیں لیکن اس جانب والدین اور سرپرستوں کو خصوصی توجہ دینا لازم ہے انہوں نے جلسہ کے شاندار انعقاد پر ہیڈ مسٹریس اور معلمات کو مبارکباددی۔
انہوں نے اولیاۓ طلبا پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ اسکولس کو روانہ کریں جناب خواجہ معراج الدین اور جناب اشفاق راشد نے کہا کہ سرکاری مدارس میں سالانہ جلسوں کا انعقاد خوش آئند بات ہے ان اساتذہ نے طلبہ کو اساتذہ کے ساتھ ادب واحترام کے ساتھ پیش آنے پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ جو باادب ہوتا ہے وہ بامراد ہوتا ہے طلبہ کو چاہئے کہ وہ اساتذہ ‘ والدین ‘ اور اپنے تمام بڑوں کی دل وجان سے قدر کریں ان سب کے احترام سے ہی ہمیں دنیا وآخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔
اس موقع پر محترمہ شفیق النساء صاحبہ ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مغل پورہ ‘ جناب رامچندرراؤ کامپلکس ہیڈ ماسٹر ‘ جناب محمد خلیل نوڈل آفیسر ‘ جناب سید ندیم اختر ‘ جناب شاہد علی حسرت ‘ جناب افضل نواز خان ‘ جناب محمد صلاح الدین ‘ جناب محمد تمیز ‘ محترمہ حمیدہ بیگم ‘ محترمہ عزیز فاطمہ ‘ محترمہ خیر النساء ‘ محترمہ سیدہ رضوانہ ‘ محترمہ آسیہ سلطانہ ‘ محترمہ محبوب النساء ‘ محترمہ منزّہ فاطمہ ‘ محترمہ اشرف النساء ‘ محترمہ کنیز سکینہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔