نئی دہلی ۔ کانگریس نے بجٹ 2025 پر سخت تنقید کی ہے خاص طور پر بہار اور آندھرا پردیش کے حوالے سے۔ جے رام رمیش نے بہار کے لیے کی جانے والی اعلانات کو توجہ کا مرکز بنایا اور آندھرا پردیش کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ اس سال کے آخر میں بہار میں انتخابات ہونے ہیں اس لیے وہاں اعلانات کی بارش کی گئی ہے لیکن آندھرا پردیش کو نظرانداز کیا گیا ہے
منیش تیواری نے بھی اس پر سوال اٹھایا کہ یہ بجٹ بھارت کا تھا یا صرف بہار کا؟ وزیر فینانس نے اپنے خطاب میں دوسرے ریاستوں کا ذکر نہیں کیا۔بہار کے لیے بجٹ میں چند اہم اعلانات کیے گئے ہیں
جیسے مکھانا بورڈ کی تشکیل، پٹنہ ایئرپورٹ کا توسیع اور قومی غذائی ٹیکنالوجی ادارے کا قیام جن سے ریاست کے کسانوں اور روزگار کے نئے مواقع کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔