
نیویارک: امریکہ کے شمال مشرقی فلاڈیلفیا کے پڑوس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق طیارے میں دو افراد سوار تھے ۔
زمین پر موجود کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہنگامی ٹیمیں موقع پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔۔