بنگلورو۔کرناٹک حکومت نے اقلیتی بہبود کے محکمہ کے تحت 100 طلبہ پر مشتمل جملہ100 پوسٹ میٹرک لڑکے/لڑکیوں کے ہاسٹلس جن میں60 لڑکوں اور 40 لڑکیوں کے ہاسٹل شامل ہیں
شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں حکومت مختلف زمروں میں جملہ 540 جائیدادیں پرکرنے کابھی منصوبہ رکھتی ہے۔ اسی طرح اقلیتی بہبود کے محکمہ کے تحت 60 طلبہ پر مشتمل 50 نئی مولانا آزاد ماڈل اسکولوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں رائچور کے کانگریس لیڈر محمد شاہ عالم نے رائچور کی عوام کی جانب سے ریاستی وزیر برائے ہاوزنگ، اقلیتی بہبود و وقف، بی زیڈ ضمیر احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں تہنیت پیش کی۔ اس کے علاوہ میناریٹی فینانس اور محکمہ ہاوزنگ و اقلیتی بہبود کی مختلف اسکیموں کے تعلق سے رائچور اسمبلی حلقہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران ریاست کے نوجوان رہنما روی بوس راجو، ساجد سمیر، سرینواس ریڈی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔