دہلی اسمبلی انتخاب: چاندنی چوک سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور

مُدت اگروال نے کہا کہ چاندنی چوک صرف اسمبلی سیٹ نہیں ہے، بلکہ اس کی ایک تاریخی اہمیت بھی ہے۔ چاندنی چوک کو عالمی سطح کا سیاحتی مقام بنانا میری ترجیحات میں شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عوامی رابطہ مہم کے دوران چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال</p></div><div class="paragraphs"><p>عوامی رابطہ مہم کے دوران چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال</p></div>

عوامی رابطہ مہم کے دوران چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال

user

چاندنی چوک اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا جس میں چاندنی چوک سے متعلق کئی طرح کے وعدے انھوں نے کیے ہیں۔ انھوں نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’چاندنی چوک سیٹ صرف اسمبلی حلقہ نہیں ہے، بلکہ ایک تاریخی وراثت بھی ہے۔ اس میں دہلی اور ملک کی تاریخ بستی ہے۔ چاندنی چوک میں کئی ایسی یادگاریں ہیں جن سے ہمارے ملک اور اس کی تاریخ کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’انتخاب جیتنے کے بعد میری ترجیح ہوگی کہ چاندنی چوک کو عالمی سطح کے سیاحتی مقام کی شکل دی جائے۔‘‘

مُدت اگروال نے اپنے انتخابی منشور کو ’ویژن مینی فیسٹو‘ نام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ چاندنی چوک کی توسیع ہوتی گئی اور ساتھ ہی یہاں کے مسائل بھی بڑھتے چلے گئے۔ ان مسائل کو دور کرنے کی کوشش ہونی چاہیے تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انھوں نے وعدہ کیا ہے کہ چاندنی چوک کی خوشحال ثقافتی وراثت کو ظاہر کرنے اور سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے ثقافتی جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرانی دہلی کی عالمی شہرت یافتہ غذاؤں کو فروغ دینے کے لیے وقت وقت پر اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول اور نائٹ بازار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس سے ملک و بیرون ممالک سے آنے والے سیاح چاندنی چوک کا بہتر انداز میں لطف اٹھا سکیں گے۔ اس قدم سے چاندنی چوک میں صنعت و کاروبار کو فروغ بھی ملے گا۔

مُدت اگروال نے انتخابی منشور میں یہ عزم بھی ظاہر کیا ہے کہ چاندنی چوک کے تاجروں کی مال لوڈنگ اَنلوڈنگ کا مسئلہ دور کیا جائے گا۔ ساتھ ہی کاروبار میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے لیے نئی پالیسی اور خاکہ تیار کیا جائے گا۔ چاندنی چوک میں لگنے والے ٹریفک جام کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں گے اور کٹروں میں لٹکتے بجلی کے تاروں کو زیر زمین کرایا جائے گا۔ کانگریس لیڈر نے 100 گز تک کے مکانات کو ہاؤس ٹیکس سے نجات دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع مہیا کرانے کے مقصد سے روزگار میلہ لگانے کی بات کہی ہے۔ علاوہ ازیں چاندنی چوک اسمبلی حلقہ مین بچوں کے لیے نئے اسکول قائم کیے جائیں گے۔

مذکورہ بالا وعدوں کے ساتھ ساتھ مُدت اگروال نے کئی اہم عزائم کا بھی ذکر اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجنوں کا ٹیلہ، پرانی چندراوَل اور خیبر پاس کی عوام کے لیے کوشش ہوگی کہ ان کے ساتھ مل کر ترقیای خاکہ تیار کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ 2013 میں دہلی کی کانگریس کے وقت ارونا نگر اور مجنوں کا ٹیلہ کو مالکانہ حق دیا گیا تھا، لیکن 2017 میں کیجریوال حکومت نے ان لوگوں کو مالکانہ حق دینے سے منع کر دیا۔ دہلی میں کانگریس حکومت آئے گی تو لوگوں کو مکان کا ماکل بنایا جائے گا اور چندراوَل گاؤں کو بھی پختہ کیا جائے گا۔ خیبر پاس میں جن لوگوں کے گھر اجاڑ دیے گئے تھے ان لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے قانونی امداد دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *