ایران علاقائی ترقی میں قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لئے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب صدر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے علاقائی اور کثیر الجہتی میکانزمز کو اہمیت دے رہا ہے۔

یوریشین اکنامک یونین کے وزرائے اعظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کا یوریشین اکنامک یونین میں مبصر کی حیثیت حاصل کرنا رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ ایران تنظیم کی اقتصادی تنظیم کی سرگرمیوں میں مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے علاقائی سطح پر کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف اقتصادی کوریڈور کے ذریعے چھ رکن ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور سہولتوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہے بلکہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں واقع اپنی بندرگاہوں کی ٹرانزٹ صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھی تیار ہے تاکہ یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کو عالمی منڈیوں سے جوڑا جاسکے۔

ایرانی نائب صدر نے کانفرنس میں تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران اور خطے کے ممالک مل کر ایک نئے ڈیجیٹل اور صنعتی دور کی بنیاد رکھیں لہذا یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کو جوڑنا چاہئے اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں سہولت فراہم کرنا چاہئے۔ رکن ممالک مشترکہ ڈیجیٹل مصنوعات اور مصنوعی ذہانت کے اوزاروں کی ترقی میں تعاون کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی نائب صدر قازقستان میں ہونے والے یوریشین اکنامک یونین کے وزرائے اعظم کے اجلاس اور 2025 الماتی ڈیجیٹل فورم میں شرکت کرنے کے لئے الماتی کے دورے پر ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *