سعودی سڑک حادثہ میں مرنے والے 9 ہندوستانیوں میں تلنگانہ کا ایک نوجوان بھی شامل – جگتیال ضلع کے ایک نوجوان کی حیثیت سے ہوئی شناخت

جدہ ،-30 جنوری ( عرفان محمد)سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں 27  جنوری کو پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں  تلنگانہ کے ایک  تارک وطن سمیت 15 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جُبَیل میں واقع ایک کمپنی کے 26 ملازمین کو لے جانے والی بس سامنے سے آتی ہوئی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

 

حادثے میں مرنے والوں میں 9 ہندوستانی شہری شامل ہیں، جن میں تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے، مَلّا پور منڈل سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ کاپیلی رمیش بھی شامل ہیں

 

۔ اس حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں تلنگانہ کے دو  تارکین وطن بھی شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *