امریکہ میں سڑک حادثہ حیدرآبادی نوجوان واجد کا انتقال

حیدرآباد ۔ امریکہ میں رونما سڑک حادثے میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد واجد  انتقال ہوگیا۔ ایم ایس مقطعہ کے محمد واجد چار سال پہلے اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے تھے۔

 

واجد نے محنت اور جستجو سے پارٹ ٹائم ملازمتوں کے ذریعہ اپنی تعلیم کو جاری رکھا۔ اس سے پہلے وہ کانگریس پارٹی کے خیریت آباد ڈویژن میں یوتھ لیڈر کے طور پر بھی کام کرچکے تھے۔ وہ این آر آئی کانگریس مینارٹی ونگ میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق چہارشنبہ کی صبح شکاگو میں ہونے والے سڑک حادثے میں واجد کی موت کی اطلاع ارکان خاندان کو دی گئی۔

 

سیکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ انیل کمار اور دیگر کانگریسی قبئدین نے متاثرہ خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *