ٹوکیو: جاپان کے اوساکا میں بدھ کے روزایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر ہلاک اور ایک کی حالت نازک ہے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔
بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:20 بجے کے قریب ہیگاشیناری وارڈ کے رہائشی نےایمرجنسی خدمات کو ایک عمارت سے دھواں نکلنے کی اطلاع دی۔
نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ آگ تین منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر لگی۔ فائر فائٹرز نے تین افراد کو بچا کر ہسپتال پہنچایا تاہم دو کی موت ہو گئی جبکہ ایک بے ہوش اور تشویشناک حالت میں ہے۔
حکام متاثرین کی شناخت کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آگ اوساکا لوپ لائن پر جے آر تمازوکوری اسٹیشن کے شمال مشرق میں تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ایک گنجان آباد رہائشی علاقے میں لگی۔
آگ کے شعلے پڑوسی گھر میں بھی پھیل گئے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔