گوگل امریکہ میں نقشے کو اپ ڈیٹ کرے گا

واشنگٹن: امریکی سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام (جی این آئی ایس) کو اپ ڈیٹ کیے جانے کے بعد ہی ‘گلف آف امریکہ’ اور ‘ماؤنٹ میککنلی’ جیسے مقامات کے نام گوگل نقشے پر دکھائی دے سکیں گے۔

امریکی کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے کل پیر کو اپنے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ گوگل میپس امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام میں باضابطہ طور پر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد “خلیج میکسیکو” کا نام تبدیل کر کے “خلیج آف امریکہ” کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی صرف ریاستہائے متحدہ امریکہ میں نظر آئے گی، جب کہ میکسیکو کے اندر “گلف آف میکسیکو” کا نام استعمال میں رہے گا۔ دونوں ممالک سے باہر کے صارفین کے لیے دونوں نام گوگل میپس پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے محکمہ داخلہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے باضابطہ طور پر ’خلیج میکسیکو‘ کا نام بدل کر ’خلیج امریکہ‘ کر دیا ہے۔ الاسکا میں شمالی امریکہ کے سب سے اونچے پہاڑ ڈینالی کا نام تبدیل کر کے ماؤنٹ میک کینلے رکھ دیا گیا ہے۔

گوگل نے کہا کہ وہ ماؤنٹ میک کینلے کے لیے اپنے نقشوں میں اسی طرح کی تبدیلی کرے گا۔

یہ فیصلے صدر ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ انتخابی وعدوں کی تکمیل کے لیے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے چندگھنٹے بعد کیے گئے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

“صدر کی ہدایت پر گذشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ خلیج میکسیکو کو اب باضابطہ طور پر خلیج امریکہ کے نام سے جانا جائے گا۔شمالی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی ایک بار پھر ماؤنٹ میک کینلے کا نام سے موسوم ہوگئے “۔

اس ماہ کے شروع میں میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے مذاق میں شمالی امریکہ بشمول ریاستہائے متحدہ کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے اس کے لیے “میکسیکن امریکہ” کا نام تجویز کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *