[]
نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک اورواقعہ پیش آیا ہے۔ شیوپوری ضلع کے نرور تھانہ حلقہ کے ورکھاڑی گاؤں کےایک دلت نوجوان اوراس کے ساتھی کو مار پیٹ کر غلاظت کھلانے کیلئے مجبورکرنے کا واقعہ منظرعام پرآیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے 6 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ورکھاڑی گاؤں میں کچھ لوگوں نے ارجن جاٹو اور سنتوش کیوٹ نام کے دو نوجوانوں کو لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پکڑ لیا تھا۔ مقامی لوگوںنے نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے پہلے دونوں نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کی۔
پھر دونوں نوجوانوں کے گلے میں چپلوں کی مالا ڈال دی اس کے بعد ان دونوں کے منھہ میں غلاظت ڈال دی گئی اوران کا جلسوس نکالتے ہوئے انھیں پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک شخص پر پیشاب کردینے کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ اس طرح کی غیرانسانی حرکت کا دوسرا واقعہ اسی ریاست میں پیش آیا۔