عآپ کے پاپ: ’امرتسر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر حملہ آئین کو چوٹ پہنچانے کے مترادف‘، کانگریس کا سخت حملہ

اجئے ماکن نے کہا کہ ’’پنجاب میں عآپ حکومت نے خوف کا ماحول بنا دیا ہے۔ رات کے وقت عوام کے ساتھ ساتھ پولیس نے بھی باہر نکلنا چھوڑ دیا ہے۔ یہ حکومت آئین کو بھی نہیں مانتی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجئے ماکن و دیگر کانگریس لیڈران، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div><div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجئے ماکن و دیگر کانگریس لیڈران، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجئے ماکن و دیگر کانگریس لیڈران، تصویر ویپن/قومی آواز

user

’’2 فروری 2017 میں کے پی ایس گل جی نے کہا تھا کہ اگر پنجاب میں عآپ کی حکومت آئے گی تو دہشت گردی اور شورش پسندی کو فروغ ملے گا۔ کے پی ایس گل جی کی یہ بات اب سچ ثابت ہو رہی ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس کے سینئر لیڈر اجئے ماکن نے آج ایک پریس کانفرنس میں دیا اور گزشتہ روز امرتسر میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچائے جانے پر عآپ حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔

اجئے ماکن دراصل ’عآپ کے پاپ‘ (عام آدمی پارٹی کے گناہ) سلسلہ کے تحت منعقد پریس کانفرنس میں کچھ اہم حقائق سامنے رکھ رہے تھے۔ ان کے ساتھ پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھجندر سنگھ اور بھگونت پال وغیرہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کانگریس کے خزانچی اجئے ماکن نے عآپ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’کل امرتسر میں جس طرح سے بابا صاحب کے مجسمہ پر حملہ کیا گیا ہے، وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ آئین پر حملہ ہے۔‘‘

پنجاب کی عآپ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اجئے ماکن نے کہا کہ ’’پنجاب میں عآپ حکومت نے خوف کا ماحول بنا دیا ہے۔ رات کے وقت عوام کے ساتھ ساتھ پولیس نے بھی باہر نکلنا چھوڑ دیا ہے۔ یہ حکومت آئین کو بھی نہیں مانتی۔ ملک مخالف عآپ حکومت کو پنجاب اور دہلی سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔‘‘ دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے عآپ کے انتخابی منشور پر ماکن نے کہا کہ ’’پہلے کیجریوال گزشتہ انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر بات کریں۔‘‘

سکھجندر سنگھ رندھاوا نے بھی میڈیا سے خطاب کیا اور کہا کہ ’’کیجریوال ملک کو برباد کرنے کا ماڈل لے کر گھوم رہے ہیں۔ آج پنجاب میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، سب عآپ کی وجہ سے ہے۔ پنّو پر ہم سے کیس چلانے کا مطالبہ رکھا تھا۔ پنّو نے چیلنج پیش کیا تھا کہ اس نے 16 ملین ڈالر یعنی 128 کروڑ روپے کا فنڈ دیا تھا، تشہیر بھی کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ ہمت ہے تو ہمارے خلاف کچھ کر کے دکھاؤ، لیکن نہ بھگونت مان نے کچھ کیا اور نہ مرکزی حکومت نے۔‘‘

رندھاوا کا کہنا ہے کہ ’’پنجاب میں جگہ جگہ خالصتانیوں کو فروغ مل رہا ہے۔ 31 دسمبر تک پنجاب کے 8 پولیس اسٹیشنوں پر گرینیڈ حملے ہوئے ہیں۔ اب ان کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ یہ گرینیڈ آسٹرین ہیں اور ممبئی حملے میں انہی گرینیڈ کا استعمال ہوا تھا۔ لیکن پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے نہ کوئی پریس کانفرنس کی اور نہ پولیس افسران کے ساتھ کوئی میٹنگ کی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *