قونصل جنرل ہندوستان فہد احمد خان سوری سے المیزان ٹورز اینڈ ٹراویلس کے ایم ڈی حافظ فیاض علی کی جدہ میں ملاقات

 

جدہ :  جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل فہد احمد خان سوری  سے المیزان ٹورز اینڈ ٹریولز  حیدرآباد کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ فیاض علی نے  ایک خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ان کے ہمراہ معروف شخصیات سید افتخار احمد، محمد مصطفی، اور سعود بن سلام بن گرسین بھی موجود تھے۔

 

اس ملاقات میں حج و عمرہ زائرین کی سہولتوں، ٹورزم انڈسٹری، اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ فیاض علی نے قونصل جنرل کو عمرہ زائرین کے لیے المیزان ٹورز اینڈ ٹریولز کی خدمات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور ویزا، رہائش، اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پیش آنے والے چیلنجز پر بات چیت کی۔

 

قونصل جنرل فہد احمد خان سوری نے زائرین کی فلاح و بہبود  کے حوالے سے حکومتِ ہند کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے مل کر حجاج اور عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔

تمام شرکاء نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ المیزان ٹورز اینڈ ٹریولز اور دیگر ادارے مل کر زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *