عادل آباد، دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت پر جشن یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام

عادل آباد۔ 26/جنوری (اردو لیکس)

مجلس تحفظِ ختم نبوت ضلع عادل آباد کے دفتر عبداللہ چوک پر یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مفتی سردار رحمانی قاسمی، صدر مجلس تحفظِ ختم نبوت ضلع عادل آباد نے ترنگا لہرایا اور ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کیا۔

 

مفتی سردار رحمانی قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے اکابرین کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ ہمیں اپنے ماضی کی قربانیوں کا صحیح ادراک ہو اور ہم ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔ اس کے بعد حضرت مولانا شمیم صاحب اور حضرت مولانا اسلم صاحب ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہندوستان کی آزادی کی تاریخ اور اس میں مسلمانوں کی اہم کردار کو اجاگر کیا۔

 

اس سنہرے موقع پر مجلس تحفظِ ختم نبوت کے تمام ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی اور ملک کے جمہوری اصولوں کے تحفظ اور دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ مجلس کے ذمہ داران نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے عوام الناس کا دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی موجودگی کو اس دن کی اہمیت کا غماز قرار دیا۔

 

یہ تقریب نہ صرف ہندوستان کی آزادی کے تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ایک ذریعہ بنی بلکہ اس کے ذریعے ایک بار پھر امت مسلمہ کی اجتماعی قوت اور اتحاد کا پیغام دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *