مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی طبی مصنوعات کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک سائنسی کمپنی Ketotec چاندی کے نینو پارٹیکلز اور دیگر بائیو کمپیٹیبل مواد کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کی مصنوعات کی تیاری میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اس سائنسی کمپنی نے نازک حالات میں مریضوں کی جان بچانے اور خون کے بہاو کو فوری روکنے والی مصنوعات تیار کرکے طب کی دنیا میں ایک منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
یہ مصنوعات، جو “Kitohem”، “Kitocel”، “Homogaz” اور “Bon Ham” کے برانڈز کے تحت فروخت ہوتی ہیں، مختلف حالات میں شریانوں اور رگوں سے بہنے والے خون کو تیزی سے روکنے کے لئے تیار کی گئی ہیں۔
یہ خون جمنے کے مسائل جیسے ہیموفیلیا کے مریضوں میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں اور یہ کسی قسم کی سائٹوٹوکسٹی، حساسیت اور جلن سے پاک ہیں۔
سائنسی مطالعات میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق ان مصنوعات کی تاثیر کی تصدیق کی گئی ہے۔
بین الاقوامی معیار کی رعایت
سائنسی کمپنی Ketotec کی مصنوعات علم طب کے مطلوبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار اور جانچ کی گئی ہیں۔ اس کمپنی نے سائٹوٹوکسیٹی، حساسیت اور جلن کے تفصیلی ٹیسٹ کروا کر اپنی مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
کمپنی کی مصنوعات کو نہ صرف ایران بلکہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی پذیرائی ملی ہے۔
کمپنی نے علاج کے اخراجات کو کم کرنے، مریضوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کے وقت کو کم کرنے اور جراثیم کشی، ہیموسٹاسس اور زخموں کو بھرنے کے شعبے میں بھی نئے حل فراہم کرکے طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔