
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے داووس کے دورے کے دوران 1.78 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ تاہم، کانگریس کا دعویٰ ہے کہ بی آر ایس قائدین کے سی آر اور کے ٹی آر اس کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہے۔
اسی کو نشانہ بناتے ہوئے، کانگریس قائدین نے حیدرآباد بھر میں طنزیہ بینرس اور ہورڈنگ لگائے، جن میں بی آر ایس قائدین کو اینو (ENO) پیکٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا، تاکہ وہ “سرمایہ کاری کی کامیابی” کو ہضم کر سکیں۔
یہ بینرز “پیسہ دیکھ کر پیٹ میں جلن ہو رہی ہے؟ تو استعمال کریں ENO! جیسے طنزیہ جملوں کے ساتھ لگائے گئے ہیں، جن پر کے سی آر اور کے ٹی آر کی تصویریں بھی موجود ہیں۔
یہ مہم DigestTheGrowth کے عنوان سے چلائی جا رہی ہے، جو عوام میں زبردست توجہ حاصل کر رہی ہے۔