سری نگر میں سی آر پی ایف کی بیرک میں آتشزدگی، بستروں اور کپڑوں کو نقصان

سری نگر: سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی بیرک میں دوران شب آگ لگ گئی جس سے کچھ بستروں اور کپڑوں کو نقصان پہنچا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انڈور اسٹیڈیم میں سی آر پی ایف بیرک میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس وار دات میں جوانوں کے کچھ بستروں اور کپڑوں کو نقصان پہنچا تاہم اس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

موصوف عہدیدار نے کہا کہ آگ کے بارے میں کال موصول ہوتے ہی شہر کے مختلف اسٹیشنوں سے آگ بجھانے والے کئی ٹینڈرز کو موقع پر طلب کیا گیا تاکہ آگ کے شعلوں پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *