لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے بی بی ڈی تھانہ علاقے میں جمعرات کی دیر رات ایک ٹرک سے ان کی کار کے ٹکرانے سے دو کاروں میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ کسان پاتھ پر اندرا نہر کے قریب کار کے ٹرک سے ٹکرانے سے کار اور وین میں سوار 11 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے چار کو مردہ قرار دے دیا۔
مرنے والوں میں ضلع مظفر نگر کے شہزاد، کرن یادو (38) کندن اور چنہٹ علاقے کے ہمانشو شامل ہیں۔
زخمیوں میں ہمانشو، راجن، تسلیم حسین، لالے یادو، انتظار، سوشیل، شاہ رخ اور شکیل کی حالت تشویشناک ہے۔