اسکائی فورس غیرت، ہمت اور حب الوطنی کی ان کہی کہانی ہے: اکشے کمار

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کی فلم اسکائی فورس غیرت، ہمت اور حب الوطنی کی ان کہی کہانی ہے۔

فلم اسکائی فورس میں اکشے کمار کے ساتھ نمرت کور، سارہ علی خان اور ویر پہاڑیا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ‘اسکائی فورس’ میں انڈین ایئر فورس کے پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم اسکواڈرن لیڈر دیوایا اور انڈین ایئر فورس کے دیگر ارکان کی سچی کہانی پر مبنی ہے جنہوں نے 1965 کی ہند-پاک جنگ کے دوران لڑا تھا۔

اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم اسکائی فورس کے اپنے کردار میں اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ اکشے نے کیپشن میں لکھا: میں 150 سے زائد فلموں کا حصہ رہا ہوں، لیکن یہ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔

ایسی کہانیوں میں بے پناہ طاقت ہے، اور اس کے علاوہ، ایئر فورس آفس کی وردی پہننا ناقابل یقین ہے۔ اسکائی فورس غیرت، حوصلے اور حب الوطنی کی ایک ان کہی کہانی ہے جسے شیئر کرنا ضروری ہے۔

ویر پہاڑیا فلم اسکائی فورس کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

فلم اسکائی فورس کو ابھیشیک انل کپور اور سندیپ کیولانی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے میڈاک فلمز کے تحت دنیش وجن اور امر کوشک اور جیو اسٹوڈیو کے تحت جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم آج ریلیز ہوئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *