تلنگانہ کے وزیر اتم کمار ریڈی سڑک حادثہ میں محفوظ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے وزیر اُتم کمار ریڈی کے قافلے میں شامل گاڑیاں حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ یہ واقعہ امتحددہ نلگنڈہ ضلع کے گریڈی پلی میں پیش آیا۔ ریاستی وزیر حضور نگر سے جان پہاڑ جا رہے تھے کہ اچانک اُتم کمار ریڈی کے قافلے کی چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

 

ریاستی وزیر کی گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگایا جس کے نتیجے میں پیچھے آنے والی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔وزیر جان پہاڑ کے عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جب گریڈی پلی پہنچ کر کانگریس پارٹی کے ارکان و قائدین کو دیکھ کر  ڈرائیور کو گاڑی روکنے کی ہدایت دی، جس کے بعد ڈرائیور نے فوراً گاڑی روک دی۔

 

اس کے بعد قافلے کی باقی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *