بہار: پٹنہ میں ہری لال وینچرس اور انشول ہومس کے کئی ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

‘دینک جاگرن’ کی خبر کے مطابق انکم ٹیکس کی ٹیم ‘آپریشن سنگم’ کے تحت پٹنہ کے ساتھ چھپرہ اور سیوان میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ کی اہم کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ کمپنی انشول ہومس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 7 ٹھکانوں اور ہری لال کے 14 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

چھاپہ ماری میں انشول ہومس کے ڈائریکٹر اور پروموٹر راہل کمار، ونود کمار سنگھ، بھاونا اور سندیش کمار کے گھر و دفتر شامل ہیں۔ انشول ہومس دو اہم پروجیکٹوں، منت اینکلیو اور پرل اینکلیو کے کام کو کامیابی سے پوری کر چکی ہے جبکہ حال میں 2 جاری ہیں۔ دونوں میں 100-100 سے زیادہ فلیٹ ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *