’ایکلویوں کا انگوٹھا نہیں کاٹنے دوں گا‘، راہل نے بی پی ایس سی طلبا کا درد پارلیمنٹ میں اٹھانے کا کیا وعدہ، دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ان ہزاروں طلبا کی آواز ہے جو انصاف اور ری-اگزام کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کی باتیں سن کر ان کے مطالبات پارلیمنٹ میں اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

بی پی ایس سی طلبا سے ان کے مسائل سنتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @INCAssam

بی پی ایس سی طلبا سے ان کے مسائل سنتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @INCAssam

بی پی ایس سی طلبا سے ان کے مسائل سنتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر@INCAssam

user

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے 18 جنوری کو پٹنہ دورہ کے دوران بی پی ایس سی امتحان میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلا رہے طلبا سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران طلبا نے پیپر لیک اور امتحان گھوٹالہ کے چکرویوہ کی تفصیلی جانکاری راہل گاندھی کو دی۔ راہل گاندھی نے اس ملاقات کے بعد طلبا سے وعدہ کیا کہ وہ ان کی تکلیف اور درد کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ راہل گاندھی نے آج ان طلبا سے ہوئی ملاقات کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر شیئر کی ہے۔

یوٹیوب پر یہ ویڈیو جاری رکتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ پیپر لیک ہندوستان کے غریب نوجوانوں کا حق چھیننے، ان کے ہنر اور خوابوں کو دبانے کا ایک ہتھیار ہے۔ ہر بی جے پی حکمراں ریاست میں اکثر ایسے واقعات ہو رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اپنے حق کی آواز اٹھاتے نوجوانوں پر بربریت کے ساتھ ناانصافی کر ان کے احتجاج کو کچلا جاتا ہے۔

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بہار میں ہوئے بی پی ایس سی امتحان گھوٹالے اور اس کے بعد لاٹھی چارج اور پولیس کے ذریعہ تشدد سے متاثر طلبا سے ملاقات کر سنجیدہ معاملوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ طلبا نے پوری تفصیل سے اس پیپر لیک اور امتحان گھوٹالے کے چکرویوہ کی جانکاری دی۔ امتحان کے دوران ہی سوالنامے لیک ہو جاتے ہیں۔ امتحان دہندگان کو سوالنامہ ملے نہ ملے، سوشل میڈیا پر وائرل ضرور ہو جاتے ہیں۔ امتحان دہندگان کو نارملائزیشن اور اسکیلنگ جیسے ماحول میں پھنسایا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے اسکور (نمبر) سے بھی اپنے روزگار کی گارنٹی نہ جان پائیں۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ گاندھی وادی طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے طلبا پر بربریت کے ساتھ لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد زبردستی ان پر کیس ڈالے جاتے ہیں۔ 28 امتحان مراکز میں دھاندلی ہوئی لیکن حکومت ماننے کو تیار نہیں۔ یہ ویڈیو ان ہزاروں طلبا کی آواز ہے جو انصاف اور ری-اگزام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کی باتیں سن کر ان کے مطالبات پارلیمنٹ میں اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ صرف بہار نہیں، پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ یہ ہر پُرامید نوجوان کی پریشانی ہے۔ ان ایکلویوں کا انگوٹھا کاٹنے نہیں دوں گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *