حیدرآباد: ٹینک بنڈ کے قریب واقع درگاہ حضرت محمد خواجہ حسن الدین قادری چشتیؒ میں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے رات کے اوقات میں گھس کر قرآن پاک کے نسخے اور دیگر مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے درگاہ پہنچ گئے اور معائنہ کیا۔ اُنہوں نے درگاہ کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی
تفصیلات کے مطابق درگاہ کمیٹی کےارکان نے دومل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی شکایت کی لیکن 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اس معاملہ میں ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے بھی درگاہ پہنچ کر صاف صفائی کی لیکن ملزم کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔
ایم بی ڈی قائد امجد اللہ خان خالد نے اس واقعہ پر احتجاج کیا اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاملہ میں تساہلی برت رہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اس مصروف ترین روڈ پر جہاں ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں یہ بدبختانہ واقعہ پیش آیا اور پولیس نے بھی اس معاملہ میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ اُنہوں نے حیدرآباد کمشنر پولیس سی وی آنند سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی جلد از جلد انکوائری کی جائے اور ملزم کو فوری گرفتار کیاجائے۔