آر جی کر عصمت دری و قتل کیس میں عدالت نے سنائی سنجے رائے کو تاحیات قید کی سزا

اس معاملے میں سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے ثبوت پیش کیے ہیں۔ ہم نے قانون کے حساب سے کام کیا ہے۔ سی بی آئی نے بتایا کہ ’’متاثرہ 36 گھنٹے ڈیوٹی پر تھی، کام کی جگہ پر اس کے ساتھ عصمت دری ہوئی اور پھر قتل کیا گیا تھا۔ وہ ایک ہونہار طالبہ تھی۔‘‘ متاثرہ کی فیملی کی طرف سے عدالت میں پیش وکیل نے کہا کہ ’’ثبوتوں سے اس رات کے واقعہ کے بارے میں ساری باتیں صاف ہو جاتی ہیں۔ کئی بار بحث کے بعد بھی ملزم کی بے گناہی ثابت نہیں ہوئی ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *