مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، حجۃ الاسلام سید علی رضا تکیہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران میں شاندار اعتکاف کے اختتام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس سال ملک بھر کی تقریباً 9 ہزار مساجد میں اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10 لاکھ 250 ہزار افراد نے شرکت کی، جب کہ مساجد کی کمی کے باعث ایک قابل توجہ تعداد شرکت نہیں کر سکی۔
انہوں نے اعتکاف میں نوجوانوں کی نمایاں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعتکاف میں تقریباً دس لاکھ نوجوان شریک تھے، جس سے اس نسل کے مذہبی اور روحانی اقدار پر پختہ یقین کا اندازہ ہوجاتا ہے۔
حجت الاسلام تکیہ ای نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کی اس پرجوش شرکت نے ثابت کیا کہ دشمن کے ایرانی نوجوان نسل کی دینی عقائد سے دوری کے تمام دعوے اور اندازے سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعتکاف میں نوجوانوں کی پرجوش شرکت نے ثابت کیا کہ نئی نسل آج بھی اپنے روحانی اصولوں اور اقدار پر کاربند ہے،لہذا امید ہے کہ دینی اور سماجی ماہرین اعتکاف کے رجحان میں نوجوان نسل کی دلچسپی کا درست اور حقیقت پسندانہ تجزیہ کریں گے۔