حماس کو تباہ نہیں کر سکے، صیہونی وزیر خارجہ کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے حماس کو تباہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اس تحریک کو کمزور کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے، ہم حماس کے خاتمے کا ہدف حاصل نہیں کر سکے اور ہم اسے تباہ نہیں کر سکے۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم صرف حماس کی عسکری طاقت کو کمزور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اگر حماس غزہ میں اقتدار میں رہتی ہے تو علاقائی عدم استحکام برقرار رہے گا۔

صیہونی وزیر خارجہ نے کہا کہ بقیدیوں کی رہائی کے لیے ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑی۔ ہم تمام قیدیوں کو رہا کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔

 انہوں نے الزام لگایا کہ ایران مغربی کنارے میں دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے، ہم مغربی کنارے میں دہشت گردی سے نمٹیں گے۔

جدعون ساعر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ملاقات کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *