سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ کا اصل ملزم گرفتار، 5 دنوں کی پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم

ممبئی: فلم اداکار سیف علی خان پر انکی رہائش گاہ پہونچ کر ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے معاملے کے کلیدی ملزم کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرنے کادعوی کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد اسے مقامی تعطیلی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے اسے پانچ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا ۔

ملزم کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے اور اس نے اپنی شہریت اور شناخت کو پوشیدہ رکھ کر وجئے داس کے نام سے گزشتہ چھ ماہ سے ممبئ میں مقیم تھا اور گھریلو کام کیا کرتا تھا۔

ملزم کو پولیس کی بھاری حفاظت میں یہاں باندرہ کی مقامی تعطیل عدالت میں پیش کیا گیا۔ جس نے پولیس کی تحویل میں دی گئی جب پولیس نے ریمانڈ کی درخواست میں کہا کہ ملزم نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا، اور وہ بنگلہ دیشی شہری ہے۔

پولیس نے مزید تفتیش کے لیے 14 دن کی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے 24 جنوری تک کی ریمانڈ دے دی۔تاہم، ملزم کے وکیل نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مؤکل بنگلہ دیشی شہری نہیں ہے اور اس کے پاس اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے متعدد دستاویزات موجود ہیں۔ وکیل نے پولیس کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔ اسے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے اور اس کا اس کیس میں کوئی دخل نہیں۔

ملزم شہزاد کے خلاف دفعہ 311 (شدید چوٹ پہنچانے یا موت کا سبب بننے کے ارادے سے ڈکیتی یا ڈکیتی، 331(4) (گھر توڑنا) اور بھارتیہ نیا سنہیتا اور پاسپورٹ ایکٹ، 1967 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *