تاریخ کے جھروکوں سے، 24 اگسٹ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ 24  اگسٹ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1456۔گوٹین برگ بائبل کی پرنٹنگ کا کام مکمل کیا گیا تھا۔

1600۔ایسٹ انڈیا کمپنی کا پہلا جہاز ہیکٹر سورت کے ساحل پر پہنچا۔

1690۔ انگریزی حاکم جاب چیرنوک نے کلکتہ میں کارخانہ قائم کیا۔ اس دن کو کلکتہ کے یوم قیام کے طور بھی منایا جاتا ہے۔

1814۔ برطانوی فوج نے امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی پر حملہ کرکے وہائٹ ہاؤس سمیت دوسری عمارتوں کو خاکستر کردیا۔

1875۔ کیپٹن میتھیو ویب انگلش چینل کو تیر کر پار کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بنے۔

1891۔ امریکی موجدتھامس ایڈیسن نے موشن پکچر کیمرے کا پیٹنٹ کرایا۔

1894۔ ٹامس باٹا اور انتونین باٹا نامی دو بھائیوں نے چیک جمہوریہ میں باٹا جوتا کمپنی قائم کی۔

1908۔ بھگت سنگھ کے ساتھی انقلابی شیورام راج گرو کی پیدائش ہوئی۔

1912۔ روس نے الاسکا صوبہ امریکی حکومت کے ہاتھوں فروخت کیا۔

1914 ۔پہلی عالمی جنگ میں: جرمن فوج نے نیمور پر قبضہ کیا۔

1922۔ مارکسسٹ امریکی تاریخ داں ہاورڈ جن کی پیدائش ہوئی۔

1925۔سماجی مصلح سدھاکر رام کرشن گوپال بھنڈارکر کا انتقال ہوا۔

1929۔ فلسطین کی آزادی جدوجہد کا آغاز کرنے والے لیڈر یاسر عرفات کی پیدائش ہوئی۔

1954۔ امریکہ میں کمیونسٹ ایکٹ نافذ ہوا۔ امریکی کمیونسٹ پارٹی اور اس سے وابستہ مزدورتنظیموں پر پابندی۔

1969 ۔ وی وی گیری ہندوستان کے چوتھے صدر بنے۔

1974 ۔ فخرالدين علی احمد ہندوستان کے پانچویں صدر بنے۔

1981۔ ترقی پسند امریکی گلوکار جان لینن کے قاتل مارک ڈیوڈ چیپمین کو 20 برس کی سزا دی گئی۔

1991۔ سویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچیف نے سویت کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفی دیا۔

1991 ۔ یوکرین نے سویت یونین سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔

1995۔شمالی امریکہ میں مائیکروسافٹ ونڈوز 95 عام لوگوں کو دستیاب کرایا گیا۔

2006۔ پلٹو سے نظام شمسی کے نویں سیارہ کا درجہ چھینا گیا۔

2008 ۔بیجنگ اولمپکس کا انعقاد ہوا اور چین 51 سونے کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست رہا۔

2015۔امریکی فٹ بال کھلاڑی اور کوچ چارلی کافی کا انتقال ہوا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *