شمالی گوا میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک خاتون سیاح اور ایک ٹرینر کی موت ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پولیس کے حوالے سے اس حادثہ کی اطلاع دی۔ یہ واقعہ ہماچل پردیش کے کانگڑا اور کُلّو ضلعوں میں 24 گھنٹے کے اندر دو الگ الگ پیرا گلائیڈنگ حادثات میں دو سیاحوں کی موت کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
پولیس نے اتوار کو بتایا کہ شمالی گوا میں پیرا گلائیڈنگ کرتے وقت 27 سالہ خاتون سیاح اور اس کے ٹرینر کی کھائی میں گرنے سے موت ہو گئی۔ حادثہ ہفتہ کی شام کیری گاؤں میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ پونے کی رہنے والی شیوانی دابلے اور ان کی ٹرینر نیپالی شہری سومل نیپالی (26) کی شام تقریباً 5 بجے کیری پٹھار پر حادثہ میں موت ہو گئی۔