حیدرآباد: حیدرآباد میٹر و ریل نے جمعہ کے روز بلارکاوٹ اور تیز رفتاری سے عطیہ کردہ انسانی عضو ”دل“ کو منتقل کرنے کیلئے گرین کاریڈور کی سہولت فراہم کی۔
یہاں 13اسٹیشنوں پر مشتمل 13کیلو میٹر طویل کا فاصلہ صرف 13 منٹ میں طئے کرتے ہوئے انسانی عضو کو منتقل کیا گیا۔
17 جنوری کو 9:30 بجے صبح میٹرو ریل کے ذریعہ ایل بی نگر کے کامینینی ہاسپٹل سے لکڑی کے پل کے گلوبل ہاسپٹل کو عطیہ کردہ انسانی عضو ”دل“ کو منتقل کیا گیا۔
اہم وقت کی بچت اور انسانی زندگی کو بچانے کے مشن کے تحت گرین کاریڈور کی تخلیق کی گئی۔
حیدرآباد میٹرو ریل اور میڈیکل پروفیشنلس کے درمیان بہتر تعاون اور ہاسپٹل احکام کی محتاط منصوبہ بندی سے اس کام کو انجام دیا گیا۔ دل کی منتقلی، ڈاکٹروں کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔