عازمینِ عمرہ صبر و تحمل کے ساتھ مناسکِ عمرہ ادا کریں

کھمم میں منعقدہ عازمینِ عمرہ کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد جواد احمد نے کہا کہ عازمینِ عمرہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں، اس لیے دورانِ عمرہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور عبادت میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

 

طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سروسز کھم کی نگرانی میں اس ماہ کی 20 تاریخ کو کھمم شہر کے عازمینِ عمرہ کا گروپ حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ روانہ ہوگا۔ اس سلسلے میں مدرستہ الہدیٰ للبنات، مصطفیٰ نگر میں عازمین کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا۔

 

اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد نے کہا کہ ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں کم از کم ایک بار حرم شریف، مدینہ منورہ اور روضۂ اقدس کی زیارت کرے۔ عازمینِ عمرہ کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت  قرآن مجید کی تلاوت، اذکار اور دعاؤں میں گزاریں اور دورانِ عمرہ کثرت سے تلبیہ پڑھیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو وہی حج و عمرہ زیادہ محبوب اور مقبول ہے جس میں تلبیہ کی کثرت ہو۔

 

کیمپ کے اختتام پر تمام عازمینِ عمرہ میں لگیج اور شولڈر بیگ  تقسیم کیے گئے۔ نشست کا آغاز حافظ محمد عبد الحمید کی تلاوتِ قرآن سے ہوا، جبکہ آخر میں حافظ محمد جواد احمد نے دعا کرائی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *