بیلگاوی: کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو کرناٹک کے سانبرا ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کانگریس 21 جنوری سے ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان (آئین)’ ریلی منعقد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بیلگام (بیلگاوی) کی تاریخی سرزمین اور کانگریس کا رشتہ دہائیوں پر محیط ہے۔ 21 جنوری کو ایک بار پھر بیلگام میں ریلی ہوگی جس میں راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریسی قائدین شریک ہوں گے۔