پولیس تھانے میں بی جے پی رہنما کی پٹائی پر اکھلیش یادو کا ردعمل، ’پی ڈی اے طبقہ ہمیشہ بی جے پی کی حاکمانہ سوچ کا نشانہ‘

منوج پاسی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں پولیس نے ان پر لاٹھی، جوتے اور بیلٹ سے حملہ کیا۔ ان کے جسم پر کئی جگہ زخم آئے، اور ان کے بال بھی کھینچ کر اکھاڑ دیے گئے۔ انہیں بیہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واقعے کے بعد عوامی دباؤ بڑھنے پر پولیس انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین سب انسپکٹرز اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا ہے۔ جھونسی تھانے کے انچارج کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی سی پی سٹی ابھیشیک بھارتی نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *