نظام آباد. 16/جنوری (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر آج نظام آباد ٹاون مجلس صدر شکیل احمد فاضل کی قیادت میں مجلسی کارپوریٹرس نے مئیر ڈی نیتوکرن شھیکر اور مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات کی اور انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا.
مجلس فلور لیڈر و کارپوریٹرس نے مئیر ڈی نیتوکرن اور مونسپل کمشنر سے کہا کہ مونسپل کارپوریشن و محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے غریب تاجرین کو ہراسانی کے سلسلہ کو بند کرتے ہوئے انھیں تحفظ کیا جائے. انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ پر اپنا کاروبار کرنے والے غریب تاجرین کو اطلاع دیئے بغیر برخواست کردیا جارہا ہے.
مجلس فلور لیڈر شکیل احمد فاضل و کارپوریٹرس نے مونسپل کارپوریشن کی جانب سے 18/جنوری 2025 کو کونسل میٹنگ میں فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے تاجرین کو شہر میں ماسٹر پلان اور روڈ وائندنگ تک انھیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے غریب تاجرین کو ہراساں نہ کیا جائے اور اسی مقام پر تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دئیے جانے کا ٹیبل ایجنڈا لگاکر قرار داد منظور کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کی گئی
. علاوہ ازیں شہر کے بڑے اور کارپوریٹ ہاسپٹلس اور تجارتی مالس و شورومس کے پاس پارکنگ ایریا اور سہولتیں نہیں ہے. باوجود اس کے ضلع انتظامیہ و محکمہ پولیس ٹریفک اور مونسپل عہدیداروں کی جانب سے ایسی مقامات پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے.
برخلاف اس کے فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے غریب تاجرین کو مسلسل ہراسانی کا سلسلہ جاری ہے. روزانہ کی بنیاد پر معمولی سی تجارت کے ذریعے اپنی اور اپنے افراد خاندان کی معاشی کفالت کرنے والے غریب فٹ پاتھ تاجرین کو برخواست کرکے انھیں معاشی بحران و مشکلات سے دوچار کیا جارہاہے
. علاوہ ازیں مجلس قائدین نے یہ بھی کہا کہ ڈیویثزن کی ترقی کیلئے ہر ڈیویثزن کو 10 لاکھ روپے منظور کرنے کا پر زور مطالبہ کیا.
اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. کارپوریٹر ماجد صدیقی،میر ارشاد علی سمیر، علی باغبان، معتمد و کواپشن ممبر شہباز احمد. نمائیدہ کارپوریٹر اعجاز حسین، محمد ریاض احمد، عبدالسلیم. محمد مستحسین، سید رفیع الدین، کواپشن ممبر ارشد پاشاہ. قائد مجلس خلیل احمد و دیگر موجود تھے.