نظام آباد: معاشرے دین زندگی میں انا از حد ضروری ہے گزشتہ سو سالوں سے پورے ملک میں دعوت کی محنت نے لاکھوں انسانوں کی زندگی کو بدل دیا ہے نظام اباد ضلعے میں 19 20 21 جنوری کو سی ار پی ایف گراؤنڈ بودھن روڈ نظام اباد پر میدک، کاماریڈی اور نظام اباد کے اضلاع پر مشتمل ایک اہم دینی جوڑ منعقد کیا جا رہا ہے جس کا واضح مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک احکامات سے انسانیت کو جوڑنا ہے۔
گزشتہ تین ماہ سے اس اجتماع کے لیے مختلف قسم کے انتظامات رب عمل لائے گئے تینوں اضلاع کے برادران اسلام کی کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے نماز کے لیے پنڈال، وضو خانے، طہارت خانے، طعام خانوں اور مختلف سہولیات کے پیش نظر شب و روز محنتوں کو انجام دیا گیا دعوت و تبلیغ کے اجتماعات کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ ان اجتماعات کے امور کئی ماہ پہلے مکمل ہو جاتے ہیں اور ان امور میں خدمت انجام دینے والے اپنا تن من دھن لگاتے ہوئے خدمات کو انجام دیتے ہیں ۔
اس خصوص میں کوئی عمومی چندہ یا فنڈز حاصل نہیں کیے جاتے بلکہ مہمانوں کی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی دعوت و تبلیغ کے ذمہ داران مختلف امور کو تقسیم کر لیتے ہیں اور انتظامات بحسن نہ خوبی انجام دیے جاتے ہیں الحمدللہ الحمدللہ اکابرین کی راست نگرانی میں انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور 19 جنوری کی ظہر سے پہلی نشست کا اغاز ہوگا۔
اس اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ریاست و ملک کے اہم اکابرین کی شرکت کے قوی امکانات ہیں جن کے دل نشین مواعظ احکامات خداوندی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سنتوں کے مذاکرے اور دین کے لیے قربانیوں کو پیش کرنا انسانیت کی فلاح اور بہبود کے لیے اپنے اپ کو استعمال کرنا اور پوری دنیا میں اللہ رب العزت کا دین کس طرح سے پھیل جائے اس کے لیے ترغیبی خطابات کے ذریعے برادران اسلام کے ایک کثیر مجمعے کو جمع کرتے ہوئے فکر دلائی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے دنیاوی مصروفیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں اللہ رب العزت کے احکامات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتوں کو اختیار کرنے والے بنیں ۔
آج پوری دنیا میں مادہ پرستی کا دور چل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ دنیا کے ارام اسائش اور مال و دولت کی طرف اقتدار کی طرف عہدوں کی طرف دنیا کی فنا ہو جانے والی اشیاء کی طرف اپنے اپ کو لگا رہے ہیں اور یہ لوگ اپنے خالق حقیقی کو فراموش کرتے ہوئے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کر رہے ہیں اجتماعات کا مقصد یہ ہے کہ کسی طرح سے یہ بھٹکی ہوئی انسانیت اللہ تعالی کے احکامات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں پر زندگی گزارنے والی بن جائے تاکہ اللہ رب العزت کی صد فیصد مدد اس امت کے ساتھ شامل حال ہو جائے جیسا کہ ہم اور اپ علماء کرام کے بیانات میں سنتے رہتے ہیں اللہ رب العزت نے اپنے پاک کلام میں اس امت کی تعریف فرمائی ہے کہ یہ امت اس وقت تک سرفراز اور سرسبز و شاداب رہے گی جب تک کہ اللہ کے احکامات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتیں ان کی زندگی میں رہیں گی صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کے دور میں نہ صرف مرد عورتیں بچے خواتین ضعیف خلیفۃ المومنین عوام تمام کے تمام طبقات اس محنت کو اپنا شعار بنائے ہوئے تھے۔
انہوں نے دنیا کی ارام اور اسائش کی چیزوں کو فراموش کرتے ہوئے اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر لبیک کہا چھوٹے سے چھوٹے بچے کی زندگی میں غلام کی زندگی میں نوکر کی زندگی میں بادشاہ کی زندگی میں سب کی زندگی میں دین اپنے پورے صفات کے ساتھ تھا وہ کسی بھی وقت کسی بھی لمحہ اللہ تعالی کی ناراضگی کو ہرگز اختیار نہیں کرتے تھے لیکن اج ہم اور اپ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کی فنا ہونے والی چیزوں کے اوپر اج انسانیت کا ایک بڑا طبقہ اپنے جان مال وقت کو کھپا رہا ہے۔
یہی جان مال وقت جس کو اللہ رب العزت نے دنیا میں جنت کے بدلے میں خرید لینے کا حکم دیا ہے اس کو کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے اس وجہ سے اللہ رب العزت کے ناراض ہونے کی وجہ سے دنیا کے اندر طرح طرح کے تکالیف اس امت پر ڈالی جا رہی ہے دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں ہے جہاں پر امت مسلمہ مصائب و الام سے پریشان نہیں ہیں کہیں ظالم بادشاہ تو کہیں قتل و خون تو کہیں غارت گری اور کہیں کھلے عام مسلمانوں کے ساتھ مظالم کا سلسلہ جاری ہے اس کا ہم اور اپ ہر روز مشاہدہ کر رہے ہیں تاکہ یہ امت اپنے فرض منصبی پر واپس ا جائے تبھی اس امت کو اللہ رب العزت کی مدد حاصل ہو سکتی ہے سر بلندی حاصل ہو سکتی ہے۔
اپنے پاک کلام میں اللہ رب العزت نے اس امت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم بہترین امت اور لوگوں کی نفع رسانی کے لیے نکالے گئے ہو لوگوں کو اچھائی کا حکم کرتے ہو اور برائیوں سے خود بھی رکتے ہو اور دوسروں کو بھی روکتے ہو اپنے پاک کلام نے اللہ تعالی نے اس امت کے ساتھ دین کی محنت پر اپنی کھلی مدد کا وعدہ فرمایا ہے اللہ تعالی کی مدد و نصرت کے وعدے پر یقین کرنا اس امت کی زندگی میں ا جائے اس امر کے پیش نظر استعمال کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔
توقع ہے کہ اس اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں برادران اسلام نظام اباد میں تک اور کامریڈی سے تعلق رکھنے والے شرکت کریں گے ان کے انتظامات کے لیے تین لاکھ سکوائر فٹ پر ایک پنڈال مقرر کیا گیا ہے جس میں کثیر تعداد میں برادران اسلام کی عبادات اور رات کے قیام کو یقینی بنایا گیا ہے اجتماع کا اغاز اتوار کی ظہر سے ہوگا اور منگل کے ظہر کے بیان کے بعد دعا ہوگی