2024 میں موسم سے جڑے واقعات میں 3200 اموات، آئی ایم ڈی نے جاری کی سالانہ رپورٹ

اپنے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہندوستانی موسم سائنس محکمہ (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو اپنا سالانہ ‘آب و ہوا خلاصہ-2024’ جاری کیا ہے۔ اس رپورٹ میں ہندوستان میں گزشتہ سال موسم سے جڑے واقعات پر تفصیل سے بات کی گئی ہے۔ اس میں موسم سے متعلق کئی ایسے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں جو ہمیں ڈرا سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 2024 کو اب تک زمین پر سب سے گرم سال بتایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 1901 کے بعد گزشتہ سال زمین کا درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا اور اس کا اثر ہندوستان پر بھی دیکھنے کو ملا، جہاں تبدیلیٔ آب و ہوا کی وجہ سے موسم سے متعلق آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *