جیسلمیر: راجستھان میں جیسلمیر کے موہن گڑھ تھانہ علاقے میں اندرا گاندھی نہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر دو لاشیں تیرتی ہوئی ملی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ منگل کی شام اندرا گاندھی نہر میں ایک لاش ابتر حالت میں تیرتی ہوئی ملی۔
گاؤں والوں کے ذریعہ نہر کے علاقے میں ایک لاش دیکھنے کی اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج پریم پرکاش موقع پر پہنچے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔
لاش کی شناخت نہ ہونے پر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔
موہن گڑھ تھانہ نے لاش کے نمونے لے کر آخری رسومات ادا کر دیں۔
پولس نے بتایا کہ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مہلوکہ کے بائیں بازو پر شیر کا ٹیٹو نقش ہے۔
میت کا ڈی این اے نمونہ لینے کے بعد آخری رسومات ادا کی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ منگل کو ہی ایک دوسری لاش بوسیدہ حالت میں موہن گڑھ تھانہ علاقے میں 5 کلومیٹر دور نہر سے ملی جو کہ پنجو کی ڈھانی موہنگڑھ کے مربع کے قریب ملی تھی۔
لاش بہت مسخ ہو چکی تھی کیونکہ یہ بہت پرانی تھی اور اسے مردہ خانے لے جایا نہیں جاسکتا تھا۔ لاش کا موقع پر ہی پوسٹ مارٹم کیا گیا، ڈی این اے کا نمونہ لیا گیا اور لاش کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔