حیدرآباد ۔ حضورآباد کے بی آر ایس کے رکن اسمبلی کوشک ریڈی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ وہ حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے کر جا رہے تھے کہ اسی دوران انہیں کریم نگر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ کوشک ریڈی کو گرفتار کرکے کریم نگر منتقل کر دیا گیا۔
کریم نگر میں اتوار کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں انہوں نے جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمارکے ساتھ گالی گلوچ کی تھی اور حملہ کا بھی ان پر الزام ہے۔ اس واقعہ کے نتیجے میں کریم نگر پولیس نے کوشک ریڈی کے خلاف تین مقدمات درج کیے۔ رکن اسمبلی سنجے کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور اجلاس میں افراتفری پیدا کرنے کی شکایت ان کے پی اے نے کی تھی جبکہ آر ڈی او نے بھی الزام لگایا کہ
انہوں نے اجلاس کو رخنہ ڈالا۔ اس کے بعد کریم نگر کے ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے۔ ان ہی مقدمات کے پیش نظر پادی کوشک ریڈی کو آج جوبلی ہلز میں گرفتار کیا گیا۔