روڈ ویز کی بس اور جیپ کی ٹکر، تین کی موت

جے پور: راجستھان کے سری گنگا نگر کے پدم پور میں پیر کو روڈ ویز کی بس اور جیپ کے درمیان ٹکر میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ سری گنگا نگر سے بیکانیر جا رہی روڈ ویز کی بس پدم پور کے قریب سامنے سے آنے والی بولیرو جیپ سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں جیپ میں سوار ایک خاتون اور دو مردوں کی موت ہو گئی۔ دو دیگر زخمی ہوئے۔

جیپ میں کل پانچ لوگ سوار تھے۔

جیپ میں سوار تمام افراد 33 ایم ایل کے رہائشی تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پدم پور تھانے کے افسر سریندر رانا پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

لاشوں کو پدم پور اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *