برطانیہ میں وزیر محنت اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بھتیجی ٹیولپ صدیق کو لے کر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ خبر ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر پر صدیق کو ہٹانے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ دراصل بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس برطانیہ کی ان املاک پر سوال اٹھا رہے ہیں جو مبینہ طور پر ملک کی سابقہ حکومت نے صدیقی کو گفٹ کی ہیں۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن کی جن املاک میں صدیق رہتی ہیں، وہ انہیں عوامی لیگ کی طرف سے تحفہ میں دی گئی ہے۔ حالانکہ خود ٹیولپ صدیق کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ خاص بات ہے کہ وہ ٹریزری میں اقتصادی سکریٹری ہیں اور ان پر برطانیہ کے اقتصادی بازار میں بدعنوانی کو روکنے کی بھی ذمہ داری ہے۔