امریکہ کے لاس اینجلس کاؤنٹی میں جنگل کی آگ کو پھیلنے سے روکنا اب بے حد مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ تیز ہواؤں نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگر شہروں تک آگ پہنچ جاتی ہے تو بڑی تعداد میں مکان جل کر خاک ہو سکتے ہیں۔ اب تک اس آگ کی زد میں آنے سے 24 اموات ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار سے زیادہ مکانات جل کر خاک ہو گئے ہیں۔
گزشتہ منگل کی شام سے لگے اس تباہ کن آگ کی وجہ سے الٹاڈینا اور پاساڈینا کے قریب 14117 ایکڑ علاقے برباد ہو گئے ہیں۔ حالانکہ ہفتہ دوپہر تک 15 فیصد علاقوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ پیلی سیڈس فائر، لاس اینجلس علاقے میں کم سے کم 5 فعال جنگل کی آگ میں سب سے بڑی ہے جس نے 22660 ایکڑ (91,7 مربع کلومیٹر) کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔