لاس اینجلس: لاس اینجلس اور اس کے آس پاس کے جنگلات میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔
اے بی سی نیوز نے یہ خبر کاؤنٹی آف لاس اینجلس ڈپارٹمنٹ آف میڈیکل ایگزامینر کے حوالے سے دی ہے۔
اس سے قبل 16 اموات کی اطلاع ملی تھی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلے کہا تھا کہ لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی لوگ لاپتہ ہیں۔
کیلیفورنیا میں منگل سے کئی جنگلات میں آگ بھڑکی ہوئی ہے جس کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
نیوز نیشن نے قانون نافذ کرنے والے افسران کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کو خبر دی کہ لاس اینجلس پولیس محکمے نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر آتشزدگی شروع کرنے کا شبہ ہے ۔