دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل وجے کمار کو دہلی کا نیا اسپیشل پولیس کمشنر کیا گیا مقرر

آئی پی ایس آفیسر وجے کمار کو دہلی پولیس کے نئے اسپیشل کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے قبل تک وہ جموں و کشمیر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے

وجے کمار، تصویر یو این آئیوجے کمار، تصویر یو این آئی
وجے کمار، تصویر یو این آئی
user

آئی پی ایس آفیسر وجے کمار کو دہلی پولیس کے نئے اسپیشل کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے قبل تک وہ جموں و کشمیر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ 1997 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی (اروناچل پردیش-گوا-میزورم اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں) کیڈر کے آئی پی ایس افسر وجے کمار کو دسمبر 2019 میں کشمیر کے علاقے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر میں پوسٹنگ کے دوران حکومت کی کئی بڑی اسکیموں کو نافذ کرنے کا کام کیا تھا۔ ساتھ ہی ملی ٹنسی کے خلاف ان کی قیادت میں کئی کامیاب آپریشن بھی کیے گئے تھے۔

واضح ہو کہ وجے کمار نکسل زدہ جنوبی بستر میں پُرامن طریقے سے عام انتخابات 2019 کرانے میں بھی مدد کی تھی۔ وادی کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد لاء اینڈ آرڈر کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کے لیے وجے کمار کو چھتیس گڑھ سے جموں و کشمیر بلایا گیا تھا۔ انہوں نے ملی ٹینٹ گروپوں کی مقامی بھرتی کو کم کرنے میں اہم کردار نبھائی۔ ساتھ ہی بڑے پیمانے پر پولیس آپریشن بھی شروع کیا تھا۔

جموں و کشمیر میں ان کے مدت کار کے دوران پولیس کے طریقۂ کار کی تنقید بھی ہوئی تھی۔ اس کی اصل وجہ یہ تھی کہ بہت سے کارکنوں، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں پر یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرنے کی شکایت کی گئی۔ اپریل 2020 میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں مارے گئے ملی ٹینٹوں کے اہل خانہ کو ان کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شروعات وجے کمار نے ہی کی تھی۔

وجے کمار بہار کے سہرسہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ واحد آئی پی ایس آفیسر ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر پولیس کی انسداد دہشت گردی ونگ، اسپیشل آپریشنز گروپ میں خدمات انجام دیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *