تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں اے ٹی ایم سنٹر سے 17 لاکھ روپے کی چوری

سید کوثر علی کی رپورٹ

 

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں اتوار کی صبح پٹلم منڈل سینٹر کی مین روڈ پر واقع ایس بی آئی اے ٹی ایم میں چوری کی واردات پیش آئی۔ نقاب پوش حملہ آور نے اے ٹی ایم کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور تقریباً 17 لاکھ روپے کی نقدی چرا لی۔

 

کاماریڈی ضلع کے جوکل حلقہ میں واقع پٹلم منڈل سینٹر کے ایس بی آئی اے ٹی ایم میں یہ واردات اتوار کی صبح پیش آئی۔ ایک نقاب پوش شخص اے ٹی ایم میں داخل ہوا، پہلے اس نے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کیا اور پھر گیس کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم مشین کو توڑ دیا۔ اس کے بعد وہ تقریباً 17 لاکھ کی بھاری رقم لے کر فرار ہو گیا۔

 

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ تاہم، یہ واقعہ علاقے میں بڑھتے ہوئے اے ٹی ایم چوری کے واقعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماضی میں بیچکندہ قصبے میں بھی اسی طرح اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر چوری کی گئی تھی۔

 

نیشنل ہائی وے 161 پر واقع قصبوں میں شرپسندوں کے ذریعے اے ٹی ایم مشینوں کو نشانہ بنانا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *