یروشلم: اسرائیل کی دفاعی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی غزہ پٹی میں ہفتہ کے روز چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ٹی وی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ بیت حنون شہر میں فوجی گاڑی میں سوار ہونے کے دوران نہال بریگیڈ کے تین جوان اور ایک فوجی ڈرائیور دھماکہ خیز آلے کے دھماکے سے مارے گئے۔
فوج کے مطابق اس واقعے میں بریگیڈ کا ایک افسر اور ایک سپاہی بھی شدید زخمی ہوگئے۔
کان نیوز نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بارش ہو رہی تھی اور حد بصارت نسبتاً کم تھی، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ڈی ایف اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا حماس کے عسکریت پسندوں نے اس دوران جنگجوؤں پر فائرنگ کی تھی۔
ٹی وی چینل نے بتایا کہ آئی ڈی ایف فورسز بیت حنون کے علاقے میں تقریباً دو ہفتوں سے کام کر رہی ہیں، اور اندازے کے مطابق فوجی سرگرمیاں، بالخصوص عسکریت پسندوں اور زیر زمین سرنگوں کا پتہ لگانے کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائیں گی۔