عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران، عرب میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی نظر

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے گذشتہ دنوں تہران کا دورہ کرکے رہبر معظم سمیت اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کی۔ اس دورے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ دورہ اس وقت ہوا جب مشرق وسطی میں بحران عروج پر ہے۔ عراقی وزیراعظم اور ایرانی اعلی حکام نے سیکورٹی کے امور میں باہمی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی اور اقتصادی مسائل اور دوسرے اہم موضوعات پر بھی بات چیت کی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے حکام نے بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقے میں دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی تعاون اور معلومات کے تبادلے کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

السودانی کے دورے کی اہمیت کے پیش نظر عرب میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران، عرب میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی نظر

“شفق نیوز” نے اس حوالے سے کہا ہے کہ محمد شیاع السودانی کے ایران کے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں بغداد اور تہران کے درمیان کئی دو طرفہ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر بات چیت کی گئی، جن میں ایران سے عراق کو گیس کی دوبارہ برآمدات اور ترکمانستان سے عراق تک گیس کی ترسیل کا معاملہ شامل ہے۔

عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران، عرب میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی نظر

عراقی ٹیلیویژن نیٹ ورک “عراق2” نے اس حوالے سے کہا کہ عراقی وزیراعظم نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں ایران اور عراق کے درمیان گیس کی برآمدات جیسے اہم مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عراقی اور ایرانی وزیروں کی سطح پر ملاقاتیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو آئندہ دنوں میں ہوں گی۔

عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران، عرب میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی نظر

عراقی خبررساں ادارے “العراق الیوم” نے سیاسی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محمد شیاع السودانی کی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں بعض مغرض میڈیا رپورٹس کے برعکس حشد شعبی کی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس ملاقات میں عراق میں حشد شعبی کے کردار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بات چیت کی گئی۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ معاہدوں پر عمل درآمد کے بارے میں بھی اہم بات چیت کی گئی۔

عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران، عرب میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی نظر

عراقی خبررساں ادارے “واع” کے مطابق محمد شیاع السودانی کا ایران کا حالیہ دورہ اس بات کا غماز ہے کہ عراقی وزیراعظم ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ ان کا مقصد علاقے میں موجود کشیدگی کو کم کرنا اور بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر سکیورٹی کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ دورہ خاص طور پر اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ اقتصادی اور سکیورٹی امور پر بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔

عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران، عرب میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی نظر

روسیا الیوم نے اس دورے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ مذاکرات کا محور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد تھا۔ ان مذاکرات میں عراق اور ایران کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور باہمی مفادات کے لیے ایک مشترکہ راستے کی تلاش پر زور دیا گیا۔

عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران، عرب میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی نظر

خبررساں ادارے اسپوٹنک نے محمد شیاع السودانی کے ایران کے دورے کے دوران ایران اور عراق کے درمیان آٹھ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی اس دورے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ایک صارف نے اس بات پر زور دیا کہ بعض بعثی عناصر عراق میں اس سفر کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ اس کے نتائج ان کی توقع سے بالکل مختلف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خامنہ ای صہیونیوں کے منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

ایک عراقی صارف نے اس سفر کے نتیجے میں ایران سے عراق کو 625 میگاواٹ بجلی کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *