مجلس کے اراکین اسمبلی کی بےگھر افراد کو مکانات اور راشن کارڈ کے معاملے پر وزیر سے ملاقات
صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی صدارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے اراکین اسمبلی نے تلنگانہ ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیئر وزیر پونم پربھاکر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات حیدرآباد کے بےگھر افراد کو گھروں کی فراہمی اور راشن کارڈ کے مسائل کے حل کے لئے منعقد کی گئی۔
اس موقع پر مجلس کے ملک پیٹ سے رکن اسمبلی احمد بن عبداللہ بلعلہ نے کہا کہ، “پراجا پلانا پروگرام کے تحت حیدرآباد کے پانچ لاکھ افراد نے گھروں کے لئے درخواست دی تھی، لیکن تلنگانہ حکومت صرف نو ہزار افراد کو ہی گھر فراہم کر رہی ہے۔ یہ ناانصافی ناقابل قبول ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ مجلس، تلنگانہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ہر بےگھر کو گھر فراہم کیا جائے اور راشن کارڈ کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے تاکہ غریب عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
یہ ملاقات عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے مجلس کی سنجیدگی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ان کی مستقل جدوجہد کا مظہر ہے۔