ایودھیا اور پٹنہ سمیت ملک کے 18 شہروں میں آبی میٹرو چلانے کی تیاری، کے ایم آر ایل کو سونپی گئی ذمہ داری

بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں اپنے بورڈ آف ڈائریکٹر سے مشاورتی شاخ بنانے کی منظوری ملی ہے۔ اس کے بعد کے ایم آر ایل نے ابتدائی کام کے لیے ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی۔ ضرورت پڑنے پر اس کام کے لیے باہری ماہرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی پہل کے ایم آر ایل کیرالہ کے اینوویشن اور مہارت کے لیے فخر کی بات ہے۔

پریس ریلیز میں ان شہروں کے بارے میں بتایا گیا ہے جہاں آبی میٹرو چلائے جانے کی تیاری ہے۔ ان میں احمد آباد، سورت، منگلورو، پٹنہ، پریاگ راج، سری نگر، وارانسی، ممبئی، کوچی اور وسئی شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *